• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدپرتمام جیلوں میں سکیورٹی کےپیش نظرکنٹرول روم قائم

ملتان (سٹاف رپورٹر)عیدالفطرکےموقع پرہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پرتمام جیلوں میں سکیورٹی صورتحال کےپیش نظر کنٹرول روم قائم کردئیےگئےہیں۔جنہیں ڈی آئی جی اورانسپکٹرجنرل جیل خانہ لاہور کےمرکزی کنٹرول روم سے منسلک کردیا گیا ہے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں مرکزی کنٹرول روم کا آگاہ کیاجائےگاجبکہ جیل ملازمین اورافسروں کی چھٹیوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔جیل افسروں اورملازمین کونمازعید قیدیوں کےساتھ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس موقع پر جیل کی اندرونی وبیرونی سکیورٹی کو مزید سخت کرنےکےساتھ ساتھ جیل کی اندرونی و بیرونی انٹیلی جنس کو بھی محتاط رہنے کی رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔عید کی خوشیوں میں قیدیوں کو شامل کرنے کیلئے جیل انتظامیہ خصوصی کھانے تیارکرےگی جبکہ مخیرحضرات کی جانب سےبھی تیار کردہ کھانے چیکنگ کےبعد قیدیوںکو پہنچائے جائیں گے۔
تازہ ترین