• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران اداروں پر قد غن لگا کر جے آئی ٹی کو متنازع بنانا چاہتے ہیں ،گیلانی

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر وائس چیئرمین و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیاسی استقامت کی بدولت سپیکر، وزیراعظم اور قائم مقام صدر جیسے اعلیٰ منصوبوں پر سرفراز رہا لیکن کبھی فاروق لغاری نہیں بنا ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سے کئے گئے اپنے عہد کی لاج نبھائی جبکہ شہیدوں کے خون سے رو گردانی کرنا ان کا خون بیچنے کے مترادف ہے،پارٹی چھوڑنے والے محض اقتدار کے چکر میں پارٹی سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کو کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ پیپلزپارٹی ایک عوامی سمندر ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے نے پیپلزپارتی کے رہنما رانا عابد علی کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران اپنی کرپشن چھپانے کے لئے قومی اداروں پر قد غن لگا کر جے آئی ٹی کو متنازع بنانا چاہتے ہیں کیونکہ ادارں پر حملے کرنا موجودہ حکمرانوں کی روایت رہی ہے ،پیپلزپارٹی ہمیشہ قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی کیونکہ پیپلزپارٹی قومی سلامتی ، عوامی حقوق اور آئینی اداروں کی محافظ جماعت ہے، تقریب میں رانا عابد علی کے والد رانا فاروق علی سمیت پیپلزپارٹی کے سٹی صدر ملک نسیم حسین لابر، سابق ایم پی اے محمد عثمان بھٹی،رائو ساجد علی، اے ڈی بلوچ، چوہدری محمد یٰسین ، ریاض رضا، رئیس الدین قریشی، نعیم خان، َضیغم شہزاد گیلانی دیگر شریک تھے۔
تازہ ترین