• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈی میڈگارمنٹس،جوتے،کپڑے،مصنوعی جیولری،میک اپ کی مانگ بڑھ گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر)عیدالفطرکی آمدقریب آنےپرشہر میں ریڈی میڈ گارمنٹس ،جوتوں،کپڑوں،مصنوعی جیولری، میک اپ کے سامان کی مانگ میں بے تحاشااضافہ ہو گیا۔افطارکےبعدبازاروں میں رش سےٹریفک کےمسائل بھی پیداہورہےہیں،دکانداروں نےاشیاکےنرخ 20سے 30فیصد بڑھادئیےجس کی وجہ سے خواتین اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔رات کے اوقات میں بازاروں ،مارکیٹوں میں تل دھرے کو بھی جگہ نہیں رہی۔دکانداروں کی جانب سےگاہکوں کو متوجہ کرنے کی خاطرتشہری مہم بھی جاری ہے۔شہر کے مختلف بازاروں کینٹ،حسین آگاہی،کالے منڈی،اندھی کھوئی،اندرون شہر،گلشن مارکیٹ،مین مارکیٹ ممتازآباد،گردیزی مارکیٹ وغیرہ میں عید الفطر کی آمد قریب آنے پرریڈی میڈ گارمنٹس ،جوتوں،کپڑوں،مصنوعی جیولری،میک اپ کے سامان کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔خوا تین کا کہنا ہے کہ جب عید کی تیا ریوں میں تیزی اور جو ش وخروش پیدا ہوا ہے تو دکانداروں نے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔شد ید گر می اور حبس کے باوجودخوا تین کی جانب سے عید خریداری کا سلسلہ جاری ہے اور وہ ریڈی میڈ ملبو سا ت،مصنوعی جیولری،میک اپ کے سامان کی خریداری میں لگی ہیں۔ اس عید الفطر کیلئے خوا تین ریڈی میڈ ملبو سات کو ز یادہ پسند کر رہی ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ عید کے موقعہ پر خود ساختہ مہنگائی پیدا کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور مقدمات درج کئے جائیں تاکہ سفید پوش طبقہ مہنگائی کے عذاب سے بچ سکے۔
تازہ ترین