• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر سائنس کالج موہڑہ کی عمارت کیلئے فنڈز کی منظوری،عوام میں خوشی کی لہر

ننکیال ( نامہ نگار )حکومت آزاد کشمیر نے گورنمنٹ انٹر سائنس کالج موہڑہ کی عمارت کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی عوام علاقہ میںخوشی کی لہر دوڑ گئی ۔سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان،وزیر اعظم آزدا کشمیر راجہ فاروق حیدر خان،وزیر مال سردار فاروق سکندر سابق وزیر سردار نعیم خان کو بلاتفریق زات برادری،جماعت عوام علاقہ کا زبردست خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق عوام علاقہ موہڑہ دھروتی ،بالاکوٹ ،پارہ کوٹ گھمب ،بسالہ بھوئیل،نارہ ،ناڑملکاں ،نار ڈبسی کی عوام کے دیرینہ مطالبہ پر سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان نے موہڑہ کے مقام پر انٹر سائینس کالج کی منظوری دی ۔تاہم حکومت کے خاتمہ کے بعد عمارت کے لئے منظور شدہ فنڈز کہیں اور منتقل کر دئے گئے ۔بوائز ہائی سکول کی عمارت میں کالج کی کلاسز کا اجراء کیا گیا جو کہ بعد ازاں بھارتی فائرنگ سے تباہ ہو گئی ۔اسی تباہ حال عمارت میں طویل عرصہ سے لڑکیوں اور لڑکوں کے لئے کالج کلاسز چلائی جا رہی تھی ۔کالج کی عمارت کی تعمیر کے لئے فنڈز کے حصول کے لئے سماجی وسیاسی رہناء سردار انعام الرحمان ،سردار گلفراز ،دی سی وزیر خان ،حوالدار صدیق خان ،ڈاکٹر شفیع خان ،سردار کرامت حسین ،سردار ریاض خان ،حافظ خالد ،کشمیر پریس کلب کمے سینئیر نائب صدر سردار رئووف خان ،اور دیگر سماجی تنظیموں نے زبردست تحریک کی جس پر وزیر مال سردار فاروق سکندر نے فنڈز کی ہر حال میں فراہمی کا یقین دلایا ۔اور اپنے وعدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے کالج کی عمارت کی تعمیر کے لئے خطیر رقم کی منظوری حاصل کر کے عوام علاقہ کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ۔دریں اثناء مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی رہنماء سردار انعام الرحمان ایڈوکیٹ نے کشمیر پریس کلب کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر مال سردار فاروق سکندر نے عمرہ پر جانے سے پہلے ملاقاات میں انکے مطالبہ پر یقین دلایا تھا کہ وہ ہر حال میں اس عمارت کے لئے فنڈز مہیا کریں گے ۔یہ کالج کنٹرول لائن کی ایک بڑی آبادی کو تعلیمی سہولیات فراہم کرتا ہے اور کنٹرول لائن کے باسیوں کی مشکلات کا خاتمہ انکی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور بھی سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان اور وزیر مال سردار فاروق سکندر کے ممنون ہیں کہ انہوں نے انکے مطالبہ پر کالج کی عمارت کے لئے فنڈز کی منظوری دیکر عوام علاقہ کے دل جیت لئے ہیں
تازہ ترین