• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق مشیر لطیف ایڈووکیٹ گزشتہ روز یورپ کے دور ہ پر سویڈن روانہ

بھمبر ( نمائندہ خصوصی) سابق مشیر حکومت و صدر پیپلز پارٹی ضلع بھمبر چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ گزشتہ روز یورپ کے دور ہ پر سویڈن روانہ ہوگئے دوستوں عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے ان کو الوداع کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے یورپ میں اوورسیز راہنمائوں سے ملاقاتیں اور مختلف تقریبات سے بھی خطاب کریں گے گزشتہ روز ضلعی کچہری سے پیپلز پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر چوہدری پرویز اشرف ، سابق صدر بار چوہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ، پی پی چوہدری امتیاز تاج ایڈووکیٹ، صدر سی یو جے چوہدری جمیل شفیع، مرزا مظہر اقبال ایڈووکیٹ، چوہدری عزرم اقبال ،ڈاکٹر عامر شہزاد اور دیگر نے ان کو پرتپاک انداز سے رخصت کیا ۔
تازہ ترین