• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی ملکی بقا ہے ، اہلسنت

سہنسہ(نمائندہ جنگ) اہلنت وجماعت کا ایک ہنگامی اجلاس حافظ تنزیل عالم سلطانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر پروفیسر اورنگزیب ، تحصیل صدر حافظ شفیع صدیقی، راجہ محبیب کوئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر میں بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اب ناقابل براداشت ہوچکی ہیں۔ قادیانیوں کو لگام دینا ہوگی۔ پاکستان اور آزاد کشمیر میں نظام مصطفی کے عملی نفاذ سے ہی امن قائم ہوسکتا ہے۔ قادنیت ایک ناسور بن چکے ہیں جنھیں اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔ اب وقت اور حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ نظام کی تبدیلی اسلامی اقتدار کے فروغ اور تحفظ ناموس رسالت کے لیے پوری قوم کو قائد ملت علامہ مولانا خادم حسین رضوی کی قیاد ت میں متحد و منظم ہوکر قومی یکجہتی کے ساتھ مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اس اندرونی و بیرونی سازشوں مسائل و مصائب میں جکڑا ہوا ہے لیکن انھیں ناکامی اور رسوائی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ ہماری مشترکہ سوچ نہ ہونے کی وجہ سے ہماری مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ملت اسلامیہ کو درپیش چیلنجز دین اسلام کی سربلندی اور شریعت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کا ہم نے تہیہ کررکھا ہے جب تک ملک کے اندر اسلامی قوانین نافذ نہیں ہوتے ہم امن اور چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم دین اسلام کی سربلندی ، تحریک آزادی کشمیر، استحکام پاکستان، غازی ممتاز قادری، غازی تنویر احمد کے مشن کی تکمیل کے لیے قائد اہلسنت خادم حسین رضوی کی قیادت میں متحد و منظم ہوکر عالمی چیلنجز ، اسلام دشمن طاقتوں اور استعماری قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ملک کے اندر دہشت گردی کی ہولناکیوں کا مقابلہ کرنے، درپیش مسائل اور چیلنجز سے نبٹنے کے لیے ہم ہر فورم پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے کیونکہ اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی ہماری بھی اور پوری قوم کی بھی اور پاکستان کی بقاء شامل ہے۔
تازہ ترین