• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری پروفیشنلز کو تحریک کا حصہ بنانے کیلئے جامع منصوبہ بندی

اسلام گڑھ(نمائندہ جنگ)جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ نے برطانیہ کے دس شہروں میں کشمیری وپاکستانی تنظیموں اور کونسلروں کی معاونت سے پروگراموں کو حتمی شکل دے دی۔تقریبات میں مقامی اراکین پارلیمنٹ ،وزراء،شیڈو وزیر،لارڈ میئرز،کونسلر اور آزاد کشمیر ومقبوضہ کشمیر کی لیڈر شپ شرکت کریگی جبکہ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان،ممبران اسمبلی آزاد کشمیر راجہ جاوید اقبال،سحرش قمراعوان،نسیمہ وانی،سید نذیر گیلانی،سید عنایت اﷲ اندرابی،حریت لیڈران سید یوسف نسیم،شمیم شال،عبدالمجید لون ودیگر رہنما خطاب کریں گے۔30سے زائد برطانوی ارکین پارلیمنٹ نے بھی پروگراموں میں شرکت کی حامی بھر لی ہے۔تقریبات کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر برطانوی پارلیمنٹ میں موثر لابی کرنا ہے ۔اس سلسلے میں مانچسٹر سے امجد حسین مغل،کونسلر یاسمین ڈار،ثمینہ خان،سابق لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن،راچڈیل سے کونسلر عاصم رشید،بری سے کونسلر تیمور طارق،کونسلر شاہینہ ہارون راجہ،اولڈھم سے کونسلر شعیب اختر،کونسلر عقیل سلامت کے علاوہ میئر شاداب قمر خصوصی معاونت کریں گے۔تحریک کے عہدیداران محمد اعظم،سالار ممتاز احمد چشتی،کونسلر اختر زمان،کونسلر مدثر دین،یاسمین عالم ،نوشین عمر،بریڈ فورڈ سے کونسلر غضنفر خالق،ہالی فیکس سے سابق میئر چوہدری ارشد محمود،لیڈز سے کونسلر اصغر خان قریشی،کونسلر محمد رفیق،ارشد کھٹانہ،شفیلڈ سے سابق لارڈ میئر راجہ قربان حسین،سابق کونسلر ابرار حسین،نوٹنگھم سے کونسلر حلیمہ خالد،کونسلر نگہت خان ،سابق لارڈ میئر کونسلر گل نواز خان،راجہ محمد ایوب،ڈربی سے کونسلر گلفراز نواز،والسل سے کونسلر عارف،برمنگھم سے کونسلر وسیم ظفر،راجہ امجد خان،سمیرا فرخ،لیوٹن سے کونسلر ریاض بٹ،کونسلر نسیم ایوب،راجہ محمد اعظم،زبیر کیانی،سلائو سے ڈاکٹر صبورجاوید،ذاکر کیانی،ہائی ویکمب سے راجہ ظفر خان،میاں غلام رسول ،ایلڈ ر شارٹ سے چوہدری محمد سلیم،لندن سے صبیحہ شہزاد ،حنا ملک،سائرہ خان اور متعدد دیگر رہنما بھی تحریک کی معاونت کریں گے تاکہ ان پروگراموں کو کامیاب کرا کر نئی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر گروپ کی تعداد 200کی جائے اور بہت جلد برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر چوتھی بحث کروا کر برطانوی حکومت کو مجبور کیا جا سکے کہ وہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مجبور کریں۔اس سلسلے میں تحریک کے چیرمین راجہ نجابت حسین ،ہیری بوٹا اور دیگر تحریکی رہنمائوں سے ملکر کشمیری پروفیشنلز اور کاروباری شخصیات کو بھی تحریک کا حصہ بنانے کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی پر کام کر رہے ہیںجس کے لئے بااثر کشمیریوں نے ہر سطح پر تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تازہ ترین