• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر کے موقع پر تھانہ اسلام گڑھ نے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

اسلام گڑھ(نمائندہ جنگ)چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر پولیس تھانہ اسلام گڑھ نے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔بازاروں،عیدگاہوں اور مساجد کے باہر پولیس کی نفری تعینات کی جائیگی جبکہ موبائل پولیس بھی گشت کریگی۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس ہمہ وقت تیار رہیگی۔تفصیلات کے مطابق چاند رات اور عید الفطر کے دن سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لئے تمام اقدامات مکمل کر لئے گے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ راجہ امتیاز شوکت نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چاند رات اور نماز عید الفطر کی ادائیگی کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی اور ساتھ ساتھ میں موبائل ٹیمیں بھی گشت کریں گی،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس ہمہ وقت تیار رہیگی۔
تازہ ترین