• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیپہ ٹنل منصوبے کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے ‘سردار بشیر اللہ

مظفرآباد( نامہ نگار)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے پانی ومرکزی رہنما ڈاکٹر سردار بشیر اللہ خان عباسی نے کہا ہے کہ لیپہ ٹنل منصوبے کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور انشاء اللہ لیپہ ٹنل کی تعمیر ہوگا صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے لیگی رہنما بشیر اللہ عباسی نے کہا کہ وادی لیپہ کے عوام کے دیرنیے مطالبے کے پیش نظر یہ ٹنل جیسے قومی ،دفاعی ،عوامی ،معاشی اور سیاحتی اعتبار سے اہمیت کے حامل لیپہ ٹنل منصوبے کی تعمیر کے لیے ہر ممکن کوشش جاری ہے انہوں نے کہا کہ معاملہ پلاننگ کمیشن نے ایکٹ کی منظوری کے لیے ارسال کررکھا ہے اس سلسلہ میں جلد وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف وفاقی وزیر خزانہ منصوبہ بندی ترقیات سے ملاقات کریں گے اور انہیں لیپہ ٹنل کی اہمیت افادیت ضرورت بارے میں تفیصلی بریفنگ دی جائیگی ۔جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاںشہباز شریف سے بھی اس معاملہ میںبات چیت کی جائے گی۔
تازہ ترین