• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ کی توجہ سے مسائل میں کمی آئی ، عمائدین

کھوئی رٹہ (نمائندہ جنگ) کھوئی رٹہ کے سما جی رہنمائوں اور عمائدین علاقہ راجہ عابد حسین ،راجہ اصف خان ،سردار عبدالرائوف ،راجہ جاوید خان ،صدر چوہدری ذوالفقار ،عابد چیمہ ،قاضی عاطف ،سردار سہیل ،ظہیر ضدی اور دیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ راجہ اصغر علی کے احسن اقدامات کی وجہ سے کھوئی رٹہ کے اندر کے مسائل میں کمی واقع ہوئی ہے اسسٹنٹ کمشنر راجہ علی اصغر ایک فرض شناس اور ایماندار آفیسر ہے کھوئی رٹہ شہر کے اندر ٹریفک کیلئے اقدامات کے علاوہ گراں فروشوں کے خلاف ماہ مقدس میں کارروائیوں سے صارفین کو ریلیف ملا ہے اسسٹنٹ کمشنر نے اچھا کردار ادا کر کے شہریوں کے مسائل کو حل کرنے میں جانفشانی اور فرض شناسی سے کام لیا ۔ مشترکہ بیان کہا گیا کہ تحصیل بھرمیں امن و امان کی صورت حال اور رمضان المبارک میں قیمتوں کے سرکاری نرخ پر فروختگی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات سے غریبوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل میں اچھے آفیسر اللہ تعالیٰ کی نعمت ہوتے ہیں ہمارا تعاون مکمل ان کے ساتھ ہے سول سوسائٹی نے بھی اسسٹنٹ کمشنر راجہ علی اصغر کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے تحصیل بھر کیلئے خوش آئندہ قرار دیا ہے ۔
تازہ ترین