• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر کی آمد آمد بازاروں میں رش بے قابو ہوگیا

اسلام گڑھ(نمائندہ جنگ) عید الفطر کی آمد آمد بازاروں میں رش بے قابو ہوگیا، ڈھلہ روڈ اور رکھیال گلی میں تل دھرنے کی جگہ ناپید ہوگئی، نوجوان ، بچے اور خواتین شاپنگ میں مصروف، آزادمزاج نواجوانوں نے بھی بازاروں کا رخ کرلیا، مقامی انتظامیہ غائب۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطرقریب آتے ہی اسلام گڑھ کے بازاروں بالخصوص ڈھلہ روڈ اور رکھیال گلی میں رش بڑھ گیا ہے ۔ سڑک کے دونوں اطراف مختلف اشیاء کے اسٹال سجا دیے گئے ہیں۔ مرد ، بچے اور خواتین صبح سے ہی شاپنگ کے لیے بازار کا رخ کرلیتے ہیں۔ ڈھلہ روڈ اور رکھیال گلی میں رش کی وجہ سے لوگوں کا گزرنا مشکل ہوگیا ہے۔ دوسری طرف آزادخیال نوجوانوں نے بھی بازار کا رخ لیا ہے اور دن بھر موٹر سائیکل پر ڈھلہ روڈ اور رکھیال گلی کا چکر لگاتے رہتے ہیں جس سے خریداروں خاص طور پر خواتین اور دکانداروں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ اسلام گڑھ کی مقامی انتظامیہ اس حوالے سے کوئی اقدام کرنے سے قاصر ہے ۔ تھانہ اسلام گڑھ کی طرف سے محض ایک یا دو پولیس اہلکار گول چوک کے اطراف میں کھڑے گئے ہیں۔ تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ شاپنگ ایریا میں زیادہ سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔
تازہ ترین