مظفرآباد ( نامہ نگار) نیو لاری اڈہ کی طرف جانے والی ایبٹ آباد روڈ پر موجود نالہ مون سون کی آمد سے پہلے ہی مٹی ملبہ کی وجہ سے مکمل بند ہو گیا، پانی قرب و جوار کے گھروں اور دکانوں سمیت سانگو ٹریول اڈہ میں گھس گیا ،بد بو، تعفن کی وجہ سے راہ گیروں کا چلنا محال ہو گیا ہے۔ باوجود نالے کی صفائی کا کام شروع نہ کروایا جا سکا جس پر اہل محلہ بالا پیر، سمیت سیاسی سماجی مذہبی تجارتی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام الناس اور دکانداروں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شکیل گیلانی سے مطالبہ کیا ہے کہ مون سون کی تباہ کاریوں سے عوام علاقہ بالا پیر کو بچانے کیلئے اور عید الفطر کی خوشیاں منانے کیلئے فی الفور نالے کی صفائی کروائی جائے ۔