• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر سلطان نے ہمیشہ کشمیریوں کی عالمی سطح پر نمائندگی کی ، پی ٹی آئی

مون گجرکھوئی رٹہ (نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر دبئی کے نومنتخب صدر مون گجر ،نائب صدر انعام عباسی اور جنرل سیکرٹری عارف کھٹانہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تنظیم سازی مکمل کرنے پر چوہدری علی اور دیگر کے مشکور ہیں جو ذمہ داری ہمیں سونپی گئی ہے اس کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ہمیشہ میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کیے ہم اپنی کاوشوں سے تحریک انصاف کو یو اے ای میں مضبوط کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر اجاگر کرنے میں ناکام ہو چکی ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یورپ اور امریکہ میں تمام فورمز پر ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کی حقیقی معنوں میں نمائند گی کی ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری تن تنہا جس طرح اقوام عالم کو باور کروا رہے ہیں کہ سب سے بڑی ریاستی دہشت گردی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کر رہا ہے جہاں لوگوں کو پیلٹ گن کے ذریعے نابینا بنایا جا رہا ہے مائوں بہنوں کی عصمت دری کی جا رہی ہے نسل کشی کی جا رہی ہے انسانی خون بہایا جا رہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کشمیریوں کے حقیقی وارث ہیںراہنمائوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں 8جولائی کو ہمبرگ میں ہونے والے مظاہرہ میں کشمیر میں ہونے والے ظلم کی آواز بلند کریں گے ثابت کریں گے مودی دہشت گردہے جس نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر رکھی ہے کارکنان اس مظاہرہ میں ہزاروں کی تعدادی میں شرکت کریں گے پاکستان میں میاںنواز شریف دن بدن اپنی ساکھ کھو رہے ہیں پاکستان اور آزاد کشمیر سے ن لیگ کا بوریا بستر جلد گول ہونے والا ہے پاکستانی عوام کو کرپشن کے بادشاہوں سے جلد نجات ملنے والی ہے
تازہ ترین