• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مظفرآباد(نامہ نگار)آزادکشمیر بھر میں مہاجرین کو یومیہ 50روپے ملنے والا گزار ہ الائونس دوماہ سے نہ مل سکا،ماضی کی حکومتیں ہرماہ کی یکم سے پانچ تاریخ تک مہاجرین کو گزارلائونس دے دیتی تھی مگر یہ حکومت جب سے آئی ہے مہاجرین کو ستایا جارہا ہے دو ماہ سے مہاجرین کو گزارہ الائونس نہ مل سکا،80فیصد مہاجرین کا گزر بسر گزاراالائونس پر ہوتا ہےان خیالات کا اظہار مہاجرین عبدالکریم بٹ،راجہ ساجد،خورشید احمد اعوان،شریف خان،علی اصغرخان،راجہ وسیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوماہ سے گزارلائونس نہیں ملا ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں عیدسے دس پندرہ دن قبل گزارالائونس دے دیتی تھیں مگر یہ حکومت مہاجرین سے کون سا انتقام لینا چاہتی ہے ۔ہم وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور مہاجرین کے مسائل پر نوٹس لیں بصورت دیگر عید سڑکوں پر ہوگی۔
تازہ ترین