• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان تناؤمیں کمی کیلئے چین کا کردار اہم ہے، آفتاب شیرپاؤ

پشاور( نیوز ڈیسک )قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر چین کی جانب سے پاکستان کے کردار کی تعریف قابل ستائش ہے اور اب وقت آچکا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں بد گمانیوں کے خاتمے اور برادرانہ تعلقات کے قیام کیلئے چائنا ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے خطہ میں امن وآشتی کیلئے راہ ہموار کرے،آفتاب شیرپاؤنے کہاکہ آستانہ میں چین کی کوششوں سے پاک افغان سربراہوں کی ملاقات نیک شگون ہے اور اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے تمام مسائل مذاکرات کی میز پر حل کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ پاک افغان تناؤ میں کمی کیلئے چین کا ثالثی کا کردار وقت کا تقاضا ہے اور آستانہ جیسے فورم سے فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ بات چیت کے ذریعے خطے میں جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکے جوکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری لانے کیلئے انتہائی ضروری ہے، جب تک پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات بہتر نہیں ہوں گے تب تک خطے میں امن و خوشحالی محض خواب ہے ۔
تازہ ترین