• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلور مل میں دہشتگر دوں کا اڈہ،سر چ آپریشن سوالیہ نشا ن بن گئے ؟

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کا کہناہے کہ دہشت گردوں کے ایک منظم گروہ نے خالی فلورمل میں پنا ہ لی تھی جہاں وہ خودکش جیکٹ اور بم بناتے تھے پولیس حکام کا کہناہے کہ دہشت گردوں کے قبضہ سے ایسی دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں جن سے معلوم ہوا کہ دہشت گردعید کے موقع پر پشاور کے اہم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔ فلور مل میں چھپے دہشت گردوں کے پاس بہت بڑی تعداد میں جدید اسلحہ اور بارود بھی پڑا تھا ۔پولیس حکا م کا کہناہے کہ فلور مل کے مالک کے بارے میں بھی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔فلورمل میں دہشت گردوں کے اڈے اور وہاں بڑی تعداد میں اسلحہ کی موجود گی کی وجہ سے پولیس کے آئے روز کے سرچ آپریشن سوالیہ نشان بن گئے ہیں پولیس کئی سالوں سے جاری سرچ آپریشن کے دوران ایک ایک گھر ¾ہوٹل اور کارخانوں کی تلاشی لیکر لوگوں کو تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیتی ہے لیکن چمکنی کے مصروف دلہ زاک روڈ پر واقع فلور ملز میں دہشت گردوں کے اڈے کی موجودگی کی وجہ سے پولیس کے سرچ آپریشن صرف ایک فارمیلٹی نظر آتی ہے ۔
تازہ ترین