• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کی اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات اپنے اپنے آبائی اضلاع میں عیدالفطر منائیں گی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبے کی اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات اپنے اپنے آبائی اضلاع میں عیدالفطر منائینگی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نوشہرہ میں ، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا پشاور میں ،قومی وطن پارٹی کے رہنماء آفتاب احمد خان شیرپائو چارسدہ میں، جے یو آئی ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں ، وفاقی وزیر اکرم خان درانی بنوں میں ، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق لاہور میں ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کوہستان میں عید الفطرمنائینگے جبکہ نیب ، انٹی کرپشن ، صوبائی احتساب کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے درجنوں ملزمان جیلوں میںعید منائینگے ۔
تازہ ترین