• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر‘ہسپتالوں سے مریضوں کو چھٹیاں دیدی گئیں

پشاور ( آن لائن ) عید الفطر کی آمد کے باعث ہسپتالوں سے مریضوں کو چھٹیاں دیدی گئی ہیں اور بیشتر مریض اپنے آبائی علاقوں کو منتقل ہو گئے ہیں تاہم بعض مریض ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں دور دراز سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کردیاگیا پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں کے مختلف وارڈز سنسان ہو گئے ہیں اور زیادہ ترمریض کودوبارہ عید الفطرکے بعد داخل کیاجائیگا ۔ عیدالفطر کی آمد کے باعث پشاور کے پرائیویٹ ہسپتال بھی ویران ہو گئے ہیں ڈبگری گارڈن سمیت دیگر میڈیکل پلازوں سے ڈاکٹرز بھی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں جس کے باعث دور دراز سے تعلق رکھنے والے تاجر بھی اپنے آبائی علاقوں کو منتقل ہو نا شروع ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین