• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر ‘پشاورکے جہانگیر پورہ بازار کی رونقیں بڑھ گئیں

پشاور(صباح نیوز)عید الفطر کے موقع پر پشاورکے جہانگیر پورہ بازار کی رونقیں بھی بڑھ گئیں جہاں پشاوری چپلوں کی فروخت عروج پر پہنچ چکی ہے ۔صوبے کے دیگر اضلاع سے بھی لوگ پشاوری چپل خریدنے یہاں آرہے ہیں جبکہ موچی لڑہ اور سکندر پورہ میں بھی پشاوری چپلوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے جبکہ بڑھتے ہوئے رش کو دیکھتے ہوئے چپل فروخت کرنے والوں نے قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے ۔پچھلے سال آٹھ سو سے ایک ہزار روپے میں فروخت ہونے والے چپلوں کی قیمت پندرہ سو روپے کر دی گئی ہے جبکہ ہزار سے پندرہ سو روپے والے پشاوری چپل دو ہزار روپے میں فروخت کئے جارہے ہیں ۔
تازہ ترین