• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر کے موقع پر مختلف بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان پشاوری چپل پہنیں گے

پشاور( رپورٹ : امیر معاویہ ) عید الفطر کے موقع پر مختلف بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان پشاوری چپل پہنیں گے جہانگیر مہمند چپل فروش نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف عید الفطر کے موقع پر میرے ہاتھ کے بنائے گئے چپل پہنیں گے ہم ہر سال عید کے موقع پر وزیر اعظم میاں نواز شریف کو پشاوری چپل بطور تحفہ دیتے ہیں اس سال بھی ان کے پہننے کے لئے پشاوری چپل بھیج دیئے ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف کیلئے بنائے جانیوالے چپل کی قیمت چھ ہزار روپے ہے ۔ چچا نور الدین نے کہا ہے کہ عمران خان کیلئے بطور گفٹ چپل بنا کر اب ملک کے کونے کونے سے لوگ کپتان خان چپل خریدنے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ کپتان خان کے لئے تیار کئے جانے والے چپل کی قیمت دس ہزار ہے جبکہ عام شہریوں کیلئے بنائے جانیوالی پشاوری چپل کی قیمت 35 سو روپے سے لیکر 4 ہزار روپے تک ہے ۔ اسی طرح ننگیالے چپل فروش نے کہا کہ آصف علی زرداری کیلئے چپل تیار کئے گئے ہیں جنہیں وہ عید کے موقع پر پہنیں گے ۔
تازہ ترین