• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی مچھروں کی بہتات

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی مچھروں کی بہتات ہو گئی جبکہ ڈبلیو ایس ایس پی کی طرف سے شہر میں مچھر مار سپرے نہ کرائے جانے پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور لوگ مچھروں سے بچائو اور خاتمے کیلئے میڈیکل سٹوروں سے مہنگے داموں لوشن اور ادویات خریدنے پر مجبو ر ہیں جبکہ مچھردانیوں کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیاہے اس سال بھی موسم گرما شروع ہونے پر شہر میں مچھروں کی بھرمار ہو گئی ہے اور شہریوں نے کئی بار ضلعی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں مچھر مار سپرے کرایا جائے تاہم انتظامیہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔شہریوں نے مچھروں سے بچائو کے لئے میڈیکل سٹوروں کا رخ کرلیا ہے ۔
تازہ ترین