• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید تعطیلات ‘ایچ ایم سی عملے کو آن کال رہنے کی ہدایت

پشاور(جنرل رپورٹر) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد اکبر نے عید کی تعطیلات کے دوران ڈاکٹروں کی موجودگی اور مریضوں کیلئے بہترطبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں، تمام عملے جن میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس، سی ایم اوز ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی، منیجرز ، سکیورٹی آفیسرز اور کلاس فور شامل ہیں کو عیدالفطر کی چھٹیوں میں ڈیوٹی شیڈول کے مطابق آن کال رہنے جبکہ عملے کے ناموں، ٹیلیفون نمبرز، ڈیوٹی اوقات کار اور متبادل آفیسروں کے پروفارمے بھی دیئے ہیں تاکہ تمام ملازمین اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ڈیوٹی انجام دیں۔
تازہ ترین