• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی پی چاروں صوبوں کی جماعت ہے ، امیر نواز خان

پشاور(نمائندہ جنگ ) پی پی پی ضلع چارسدہ کے صدر امیر نواز خان نے کہا ہے کہ پی پی پی کے ورکرز بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد ہیں ۔صوبے میں انجینئر ہمایون خان کی قیادت میں پی پی پی اب بھی بڑی پارٹی ہے تاہم ورکروں کو منظم کرنے کی ضرورت ہے ۔جنگ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع چارسدہ میں پارٹی کو گراس روٹ لیول پر منظم کرنے اور ورکروں کو الیکشن مہم کے لئے تیار کرنے کا عمل عید الفطر کے فوراً بعد شروع کیا جائیگا اور توقع ہے کہ پی پی پی اس بار ضلع چارسدہ سے بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع چارسدہ جیالوں کا گڑھ ہے اور وہ 2018ء کے انتخابات میں علاقے سے سیاسی ٹھیکیداروں کا صفایا کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے دوروں نے صوبے میں پارٹی کو منظم کرنے اور جیالوں کو جگانے و متحرک کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے اور اب صوبائی قیادت کی رہنمائی میں ضلعی عہدیداران محنت کر کے پارٹی کو ایک بار پھر پرانا مقام دلائیں گے اور ثابت کریں گے کہ پی پی پی چاروں صوبوں کی جماعت اور وفاق کی علامت ہے ۔
تازہ ترین