• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت حکومت کی ترجیح ہے،رحیم زیارتوال

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)صوبائی ادارہ برائے تربیت اساتذہ بلوچستان(پائٹ) کے زیراہتمام بارہ روزہ سائنس اساتذہ کے تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رحیم زیارتوال نے کہا کہ اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہے حکومت کی کوشش ہے کہ بلوچستان کے ہر ضلع میںہر کیڈر کے اساتذہ کو تربیتی مواقع مہیا کئے جائیں تاکہ تدریس کے معیار کو بہتر کیاجاسکے تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پیشہ وارانہ مہارت کو پڑھاتے ہوئے بچوں میں منتقل کریں انہوںنے کہا کہ اساتذہ کی تربیت کیلئے صوبائی وزیر تعلیم کی حیثیت سے خیبر پختونخوا کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے تربیتی مواقعوں کی فراہمی کیلئے بات چیت کی ہے جس پر مثبت پیشرفت ہونے کی توقع ہے اسکے علاوہ بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ساتھ بھی اسی قسم کے تربیتی پروگرام پر با ت چیت ہوئی ہے جس کو پائٹ کے ڈائریکٹر نے آگے بڑھاتے ہوئے طے کیا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسرز بلوچستان کے ہرضلع سے ماسٹر ٹرینر تیار کریںگے تاکہ وہ ہر ضلع میں اساتذہ کو تربیت فراہم کرسکیںڈائریکٹر پائٹ محمد دائود توخئی نے تقریب میں میزبان کی حیثیت سے ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور تمام مہمانوں کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پائٹ نے گزشتہ چھ ماہ میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 3324اساتذہ کو تربیت دی ہے جس کے تعلیم پر مثبت اثرات مرتب ہونگے دریں اثناء ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ڈائریکٹر سکولز نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ پر زور دیا کہ تربیت کا ثمر ملنا اسی صورت میں ممکن ہے کہ سیکھی گئی مہارتیں بچوں میں منتقل ہوں اور ہم مستقبل کیلئے پڑھے لکھے نوجوانوں کی کھیپ تیار کرسکیں تقریب کے آخر میں مہمانوں نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔
تازہ ترین