• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی لوہڑ کاریز سیٹلائٹ ٹائون میں مسائل کے انبار‘مکینوں کو مشکلات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی لوہڑ کاریز سیٹلائٹ ٹائون مسائل کاگڑھ منشیات کا کاروبار عروج پر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار اسٹریٹ لائٹس غیر فعال شہریوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی مکینوں نے بتایا کہ کلی لوہڑ کاریز میں دن بھر منشیات فروشوں کی آمدورفت رہتی ہے جو مختلف گلیوں اور سڑکوں پر اس کاکاروبار کرتے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل تیزی سے منشیات کی جانب راغب ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ مکینوں کو اس مشکل سے نجات دلائی جائے اور منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کارروائی کی جائے اس طرح سڑکوں اور گلیوں کی مرمت کی جائے جو عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں غیر فعال اسٹریٹ لائٹس کو بھی بحال کیا جائے -
تازہ ترین