• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی خریداری مہم شفاف طریقے سے جاری ہے،سلیمان کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)اوستہ محمد ودیگر علاقوں میں گندم کی خریداری مہم شفاف طریقے سے ہورہی ہے پراجیکٹ ڈائریکٹر سلیمان کاکڑ نے بتایا کہ سیکرٹری اور ڈائریکٹر خوراک نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے بطریق احسن نبھانے کیلئے کوشاں ہوں اور زمینداروں  کے ساتھ بھرپور تعاون کیاجارہا ہے زمینداروں کو انکی ضروریات کے مطابق بار دانہ دیاجارہاہے انہوںنے کہا کہ حکومت نے جتنے خریداری سنٹر قائم کئے ہیں انکا بذات خود دورہ کیا ہے گندم کی کوالٹی کو پوری طرح چیک کیاگیا ہے سنٹرز انچارج کی کارکردگی سے مطمئن ہوں انہوںنے کہا کہ حکومت نے گندم کی جو کوالٹی طلب کی ہے اگر معیار کے مطابق گندم نہ ہوئی وہ کسی قیمت پر نہیں خریدیں گے بعض عناصر دبائو ڈالنے کیلئے احتجاج کررہے ہیں کہ وہ منہ مانگی قیمتوں پر بار دانہ حاصل کریں جو ہرگز برداشت نہیں کیاجائےگا۔
تازہ ترین