• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ‘ کریم خان اچکزئی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما کریم خان اچکزئی نے سردار اختر جان مینگل کے گھر پر راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے جب سابق وزیر اعلیٰ و بلوچستان کی قبائلی شخصیت سردار اختر جان مینگل کا گھر محفوظ نہیں تو عام آدمی کا کیا حال ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کو ہمیشہ دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اور مخالفین بی این پی کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر مختلف ہربے استعمال کررہے ہیں موجودہ حکومت نے صوبے میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے صوبے میں کہی بھی حکومتی رٹ نظر نہیں آتی جو ایک لمحہ فکریہ ہے اگر اختر جان مینگل کے گھر پر حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو صوبے بھر میں بلوچستان نیشنل پارٹی احتجاجی مظاہرے اور شٹرڈاون ہڑتال کرے گی ۔
تازہ ترین