• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ چاغی کے عوام ضمنی انتخاب میں بہادر خان مینگل کوکامیاب بنائیں ٗ نذیر احمد

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کمیٹی میر نذیر احمد خان کھوسو میر عبدالغفور مینگل ضلعی آرگنائزر جعفرآباد حیدر بلوچ رفیق بلوچ صدام مینگل بشیرمینگل اور وڈیرہ بابو دھنی بخش مینگل نے مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ عوامی نیشنل پارٹی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور بی این پی کا اتحاد نہ صرف اے این 260کوئٹہ چاغی کے ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی کی راہیں متعین کریگا بلکہ کوئٹہ اور بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورت حال کرپشن لوٹ مارقوموں کے درمیان نفرتوں کوختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریگا ان رہنمائوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں عوام دشمن قوتوں نے وڈھ میں سردار عطاء اللہ مینگل اورسردار اختر جان مینگل کے گھرپر راکٹ لانچر فائر کرکے بی این پی کے کارکنوں ٗ ہمدردوں اور بلوچستان کے غیور عوام کو خوف زدہ اورہراساں کرنے کی ناکام کوششوں کے رد عمل میں آج بلوچستان بھر کے سیاسی و سماجی تنظیموں قبائلی عمائدین کسانوں مزدوروں طلباء و کلاء ڈاکٹرز صحافیوں دانشوروں اور غیور عوام کے دلوں میں سردار اخترجان مینگل اور بلوچستان نیشنل پارٹی کیلئے عزت و احترام پیدا کیا ہے اور مخالفین کی سازشوں اور ہتھکنڈوں کو بلوچستان کے تمام سیاسی و سماجی تنظیموں اور قبائلی عمائدین نے بری طرح ناکام بنادیا ہے جس کی واضح مثال اے این پی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور بی این پی کا بلوچستان کے تمام مسائل پرمتفقہ موقف ہے اوربہت جلد دیگر سیاسی پارٹیاں بھی این اے 260 کوئٹہ چاغی کے ضمنی انتخاب میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار میربہادر خان مینگل کی کامیابی کیلئے آمادہ ہوجائیں گی ان رہنمائوں نے کوئٹہ چاغی کے غیور عوام سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے این اے260 کوئٹہ چاغی پر بی این پی کے نامزد امیدوار میر بہادر خان مینگل کو ووٹ دیکر انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔
تازہ ترین