• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم کی انتظامی سیٹوں پر سینئر افراد کولگایا جائے

کوئٹہ(پ ر)سینئر ایجوکشنل ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی صدر حاجی عبدالغفار کدیزئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سینئرز کی جگہ جونیئر افراد کی تعیناتی کے مسئلہ کوحل نہ کرنے کی وجہ سے صوبہ تعلیمی میدان میں روز بروز تنزلی کاشکار ہورہا ہے اعلیٰ پوسٹوں پر ناتجربہ کار اورجونیئر افراد کو نواز نے سے تعلیمی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ سیسا کسی بھی صورت میں سینئر اورجونیئر کے مسئلہ سے دستبردار نہیں ہوگی اورنہ ہی سینئر کی جگہ جونیئرز افراد کواعلیٰ پوسٹوں پر رہنے کی اجازت دے گی انہوں نے اس بات پربھی افسوس کا اظہار کیاکہ محکمہ تعلیم سکولز میں ایماندار اورفرض شناس افسران کوہٹا کر من پسند افراد کو تعینات کیاجارہا ہے جس سے محکمہ تعلیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے کہاکہ اس مسئلے کوجلد حل کیاجائے ۔
تازہ ترین