• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنیانجینئرزوآفیسرزایسوسی ایشن کے صدرمجیب مری ،جنرل سیکٹریٹری نظام اچکزئی ، کرم بخش بادینی، عادل عزیز، سید احمرعلی ودیگرعہدیدراوں نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ماہ جون میں ریکوری کے اہداف پوراکرنے کے لئے کیسکوافسران وملازمین کی کوششیں قابل تعریف ہیں انہوںنے کہاکہ جون کے مہینہ میں سخت گرمی اور روزہ کے باوجود کیسکوفیلڈانجینئر،افسران نے جس محنت سے اپنے اہداف پوراکرنے کے لئے جدوجہدکی وہ قابل تعریف ہے۔کیسکوٹیموں سے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعاون کی بجائے رکاوٹ ڈالنے کے باوجود افسران وملازمین نے کمپنی کی بہترکارکردگی کے لئے شب وروزمحنت کی ہے اسی جانفشانی سے محنت کومدنظررکھتے ہوئے کیسکوانجینئرزآفیسرزایسوسی ایشن تمام افسران وملازمین کو اگلے ماہ ایک بونس دیا جائے اوراس سلسلے میں ایسوسی ایشن کیسکوکے بورڈآف ڈائریکٹرزسے پرزورمطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس کی جلد منظوری دے دی جائے۔
تازہ ترین