• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استحصالی پالیسیوں نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ٗ صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ مذہب و قومیت کے نام پر جاری استحصالی پالیسیوں نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے ۔ ووٹوں کے حصول کیلئے عوام کو ورغلانے کا عمل صرف جیبیں بھرنے اور اپنوں کو نوازنے کا طریقہ واردات بن چکا ہے ۔ صادق عمرانی نے کہا کہ فکری سوچ و آگاہی ہی عوام کو نجات دلواسکتی ہے عوام کو اپنی آئندہ نسلوں کو آزادی دلوانے کیلئے مثبت طرز عمل ا پنانا ہوگا ورنہ ان کی آنے والی نسلیں یونہی دوسروں کی آلہ کار بنتی چلی جائیں گی ان قوتوں کی حوصلہ شکنی وقت کی اولین ضرورت ہے جو کبھی مذہب اور کبھی قومیت کے نام پر اپنے ہی عوام کو فتح کرلینے کے اندھے جنون میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو ٹکڑیوں میں بانٹ کر ملک کو کمزور کرنیوالے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی قبر دکھود رہے ہیں عوام کو مزید دھوکے میں رکھنے کا وقت گزر چکا جلد لگنے والی عوامی عدالت ان مفادات پرست عناصر کا منطقی انجام ثابت ہونیوالا ہے ۔
تازہ ترین