• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کیخلاف رکن اسمبلی کے نازیبا الفاظ انتہائی افسوسناک ہیں، بی یو جے

کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے پریس ریلیز میں پشتونخوا میپ کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی کی جانب سے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کیخلاف نازیبا کلمات کے استعمال کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک رکن اسمبلی کی جانب سے اس طرح کے نازیبا الفاظ کا استعمال نہ صرف موصوف کے شایان شان نہیں بلکہ انہوں نے بوکھلاہٹ میں صحافی برادری کے خلاف جس طرح کی زبان استعمال کی اس پر صحافی برادری سراپا احتجاج ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ صحافی برادری نے واقعہ کی تحقیقات سے متعلق انتظار کرنے کے بعد انتہائی محتاط انداز میں خبر جاری کی جو پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور نہ کسی کی ناراضگی کو خاطر میں لایا جا سکتا ہے ۔صوبائی اسمبلی کے رکن نے معزز صحافیوں کے خلاف جو زبان استعمال کی اس پر اگلا لائحہ عمل جلد طے کیا جائیگا ۔
تازہ ترین