• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی ترقی و خوشحالی کے وژن کو آگے بڑ ھا رہے ہیں، بی این پی عوامی

کوئٹہ(صباح نیوز)انتخابات اپنی جگہ تاریخی حقائق سے منہ نہیں موڑا جا سکتا سماج میں مثبت تبدیلی کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بی این پی (عوامی) بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے وژن کولیکر آگے بڑ ھ رہی ہے، نوجوان آئیں اور بی این پی (عوامی) کے وژن کو لیکر ترقی و خوشحالی کے حصول اور ظلم و نا انصافیوں کیخلاف متحد و منظم ہوکر ہمارے کارواں میں شامل ہوکر جدوجہد کریں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین آصف بلوچ ایڈووکیٹ،نور احمد بلوچ،ڈاکٹر ناشناس لہڑی ،ڈاکٹر یاسر نصیر شاہوانی،الٰہی بخش،میر ظاہر لہڑی ،سردار یعقوب،یاسر بنگلزئی ودیگر نے این اے 260کے ضمنی الیکشن کے انتخابی دفتر سریاب مل کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں کیاانہوں نے کہا کہ عوام سے ہمارا رشتہ روز اول سے ہے کیونکہ بی این پی (عوامی) غریب اور مظلوم و محکوم عوام کی ترجمان جماعت ہے اس سے قبل نا اہل عوامی نمائندوں کے باعث بد قسمتی سے سریاب کے عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم رہے نہ تو طالب علموں کو تعلیمی حوالے سے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور نہ ہی عوام کو طبی سہولیات میسر ہیں ۔ بد قسمتی سے آج تک نہ تو ضلعی انتظامیہ اور نہ کسی محکمے کے سیکرٹری نے سریاب کے تعلیمی اداروں پر یا بی ایچ یوز کا اچانک دورہ کیا کہ آیا سریاب کے سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو بیٹھنے کیلئے ٹاٹ میسر ہیں یا نہیں۔ سریاب مل یونٹ کے ضلعی کونسلر میر ظاہر لہڑی ،یونٹ سیکرٹری سردار یعقوب ڈومکی،ڈپٹی یونٹ سیکرٹری محمد یاسر بنگلزئی ودیگر نے انتخابی مہم کے حوالے سے اپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔
تازہ ترین