• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سینٹرل جیل اڈیالہ میں ہفتہ کوصبح سویرے بڑے پیمانے پرسرچ آپریشن کیاگیا، جو6گھنٹے تک جاری رہا،ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پرسحری کے فوری بعد ساڑھے تین بجے جیل میں آپریشن شروع ہوا جودن ساڑھے 9بجے تک جاری رہا، ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری (جوڈیشل ) محمدطاہر وٹو کی سربراہی میں ہونے والے سرچ آپریشن کے دوران ڈی آئی جی جیل خانہ جات شاہدسلیم بیگ ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی ہارون رشید ،ایس ایس پی سپیشل برانچ خرم شہزادوڑائچ ،ڈی ایس پی سپیشل برانچ راؤ طاہرانیس ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عبدالمجید، اورآئی بی کے افسران بھی موجودتھے اس دوران جیل کی تمام بارکوں ،سیل بلاکس کی تفصیلی سرچنگ کی گئی ،آپریشن کے دوران جیل سے کوئی ممنوعہ شے برآمدنہیں ہوئی ۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردی کے مقدمات میں بنداسیروں کے سیل بلاک کی خصوصی تلاشی لی گئی ۔
تازہ ترین