• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینج روڈ کشادگی منصوبہ ،جگہ جگہ کھدائی سے ٹریفک جام ، شہری پریشان

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) رینج روڈ کو وسیع اور کشادہ کرنے کے لیے مختلف جگہوں پر کھدائی کا کام شروع ہونے سے ٹریفک کی روانی میں شدید خلل پڑرہا ہے ۔ کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے رینج روڈ کو وسیع اورکشادہ کرنے کے لیے بغیرکسی منصوبہ بندی کے مختلف جگہ سے کھدائی کر دی گئی ہےجس کی وجہ سے سڑک پرسارا دن ٹریفک جام رہتی ہے ۔ جگہ جگہ سے کھدائی کر کے ملبہ سڑک پر رکھ دیا گیا ہے اگر پہلے کسی ایک جگہ سے کھدائی شروع کی جاتی تو ایسا مسئلہ نہ ہوتا۔ مکینوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کے عید کے فوری بعد منصوبہ بندی کے تحت سڑک کی تعمیر کی جائے اور ملبہ اٹھایا جائے ۔
تازہ ترین