• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہزنی اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دوڈاکو فائرنگ کے تبادلے کے بعدگرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے 2روزکے دوران راہ زنی اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دوڈاکوؤں کو فائرنگ کے تبادلے کے بعدگرفتارکرلیا،جمعہ کی دوپہر صدیقی چوک میں فائرنگ کرکے سب انسپکٹرکوزخمی کرنے والے ملزم کو بنی پولیس نے زخمی حالت میں پکڑلیاتھا جب کہ ہفتہ کی سہ پہر ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں پرس چھیننے کی وارداتیں کرنے والے موٹرسائیکلوں پرسوار4ملزموں کوپولیس نے روکنے کی کوشش کی توانہوں نے اے ایس آئی عبدالرحمٰن اوران کی پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی پولیس نے جوابی فائرنگ کی اسی دوران ایک ڈاکوکی فائرنگ سے اس کااپناساتھی زد میں آکرزخمی ہوگیا جسے تھانہ ائرپورٹ پولیس نے گرفتارکرلیا ملزم کانام آکاش بتایاجاتاہے جسے ہسپتال منتقل کرکے اس کی نگرانی کے لئے پولیس تعینات کردی گئی ہے جب کہ اس کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے ماررہی ہے ایس ایچ اوائرپورٹ تنویراحسن کیانی نے بتایاکہ ملزم کاتعلق آزادکشمیرسے ہے۔ ادھر جمعہ کے واقعہ میں ایس ایچ اوبنی انسپکٹر ندیم عباس کی مدعیت میں ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے جس میں انسداددہشت گردی کی دفعہ 7بھی لگائی گئی ہے ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او نے بتایا کہ وہ اے ایس آئی محمد تنویر اوردیگرملازمین کے ہمراہ اطلاع وقوعہ ڈکیتی پا کر صدیقی چوک پہنچے کانسٹیبل کامران علی نے بذریعہ فون اطلاع دی کہ جس ملزم نے صدیقی چوک ڈکیتی کی میں معہ دیگر ملازمین پولیس سب انسپکٹر طارق جاوید کی سربراہی میں پیچھا کرتے ہوئے علاقہ تھانہ بنی پہنچے اوراسے روکنے کیلئے آگے آگئے تو اس نے قتل کی نیت سے سیدھے فائر ہم پر کیے ۔ جس سے سب انسپکٹر طارق جاوید فائر لگنے سے زخمی ہو گئے ۔ جبکہ ملزم موٹرسائیکل نمبر آرآئی ایل 1926 پر سید پور کی طرف سے آ رہا ہے ۔ ملازم کی اس اطلاع پر میں ہمراہ ملازمین کالی ٹینکی پہنچا تو موٹرسائیکل پر ایک نوجوان لڑکا اصغر مال کی طرف سے آیا ۔ کامران اور ہم نے تعاقب شروع کیا تو مذکورہ نے ہمارے اوپر سیدھے فائر کیے جن سے ہم بچ گئے اسی اثناء میں بی بلاک موڑ گیا اور ملزم موٹرسائیکل پھینک کر ایک مکان میں گھس گیا ہم بھی وہاں پہنچ گئے اس نے فائرنگ شروع کر دی ۔ ہم نے ہوائی فائرنگ کی کچھ دیر بعد فائرنگ بند ہوئی تو اس کو زخمی حالت میں قابو کر لیا گیا ۔ سی پی اواسراراحمدعباسی نے مسلح ڈاکوؤں کوگرفتارکرنے والے پولیس ملازمین کے لئے انعامات کااعلان کیاہے ۔
تازہ ترین