• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے ایک سعودی پلٹ شخص اور3لڑکیوں کواغواکرلیاگیا، تھانہ صادق آبادکو وقاص نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ (ک) کو اعجاز مسیح اور کالا نے اغواکرلیا ہے ،تھانہ ائرپورٹ کو حارث احمد نےبتایا کہ میرابھائی سہیل خان سعودی عرب سے 15 جون کو واپس ائیرپورٹ آیا جوائیرپورٹ سے باہر نہ آیاہے مجھے شبہ ہے اسے کسی نے اغواکرلیاہے ،تھانہ مری کو محمد اسلم نے بتایا کہ اس کی بیٹی (س) کو ظہور نے ورغلا پھسلا کر اغوا کر لیا جو گھر سے جاتے ہوئے 10تولے طلائی زیورات اور 5لاکھ روپے بھی اپنے ساتھ لے گئی ہے میری بیٹی کو اغوا کرانے میں منظور ، مقبول الرحمان ، محمد فرید ، منظور حسین ، محمد بشیر ، عبدالطیف ، محمد ظہور وغیرہ ملوث ہیں ،تھانہ رمناکو افراز احمد نے بتایا کہ علی اور طاہر نے میری بیٹی (ع ) کو اغواء کرلیاہے ۔
تازہ ترین