• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن کے 1300ملازمین عید پر بھی پنشن سے محروم

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے 1300ملازمین کو عید پر پنشن نہ سکی جس کی وجہ سے انہیں سخت پریشانی کا سامنا ہے، چیئرمین میونسپل پنشنرز ایکشن کمیٹی طاہر محمود خان نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ سے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادا نہیں کی جا رہی اور جواز بیان کیا جا رہا ہے کہ رقم کی ادائیگی کیلئے رقم نہیں ہے جبکہ دوسری طرف ہر یونین کونسل میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری چھ رکنی ایکشن کمیٹی نے گزشتہ روز اکائونٹس آفس میں ذمہ داران سے ملاقات اور عید کے فوری بعد پنشن کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد احتجاج کی کال دس جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔
تازہ ترین