• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کشمیرو فلسطین سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد کروا ئے،حامد موسوی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ منافقت ترک کر کے کشمیرو فلسطین کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروا کر عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرے، پارا چنار ، کوئٹہ اور کراچی کو لہو لہو کرنے میں بھارت مکمل طور پر ملوث ہے ،شہدائے پارا چنا ر سمیت تمام بیگناہ شہریوں کے قاتلوں کو فی الفور عبرتناک سزا دی جائے حکومت گومگو کی کیفیت ختم کر کے قومی سلامتی کے مجرم کلبھوشن کی سزائے موت پر بلا تاخیر عملدرآمد کرے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اسلام آباد ، راولپنڈی کے عمائدین سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نےعالم اسلام پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں ، فلسطینیوں کی حمایت جار ی رکھنے کا عہد کریں تاکہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء کے خطے ان مسائل کے حل سے امن کا گہوارہ بن جائیں بصورت دیگر جنگ وجندال کا شکار ہونے کیوجہ سے عالمی امن تباہ ہو جائے گا۔
تازہ ترین