• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کی گاڑی میں چرس رکھ کر گرفتار کرانے والے افراد کے خلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ذاتی رنجش کی بناء پر شہری کی گاڑی میں چرس رکھ کے اسے گرفتار کرانے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ سیکٹرجی ایٹ ٹومیں محمد اشرفʼ ڈاکٹر سلیمان اور محمد عرفان نے ذاتی رنجش کی بناء پر ماجد خان کی کارمیں گیارہ سو گرام چرس رکھ کے اسے گرفتار کرایا بعدمیں انکوائری کرانے پر معلوم ہوا کہ انہوں نے ذاتی رنجش کی بناء پر یہ اقدام کیا ہے پولیس نے محمد اشرفʼ ڈاکٹر سلیمان اور محمد عرفان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین