• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کی تازہ لہر افسوسناک اور قابل مذمت ہے‘ وفاق المدارس العربیہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) حرم شریف کے قریب دھماکے پوری امت کیلئے خطرے کا الارم اور فکرمندی کا باعث ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کی تازہ لہر افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، عالم اسلام حرمین کے دفاع کیلئے سعودی حکمرانوں کے ہاتھ مضبوط کرے، قوم پاکستان دشمنوں کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد حنیف جالندھری جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حرم شریف سے لیکر پاکستان تک بدامنی اور دہشت گردی کی جو آگ بھڑکائی جا رہی ہے وہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ اسکے مقابلہ کیلئے پوری قوم کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہوگا۔ حرم شریف میں دہشت گردی کی جسارت کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔
تازہ ترین