• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائد کرایہ وصول کرنے والی درجنوں گاڑیوں کے چالان

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عید الفطر کے موقع پراسلام آباد میں اوورچارجنگ کرنے والی درجنوں گاڑیوں کے چالان کرکے بھاری جرمانے کردئیے، سینکڑوں شہریوں کو کرایہ واپس کروا دیا گیا،شہریوں سے مقررہ کرایہ سے 200 سے 300 روپے زائد کرایہ وصول کیا جا رہا تھا،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چاند رات کے لئے اسلام آباد کی اہم مارکیٹوں ،شاپنگ پلازوں اور بازاروں میں ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا ہے کہ چاند رات اور عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران آئی ٹی پی کے سپیشل سکواڈ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں میں تعینات رہیں گے۔
تازہ ترین