• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت بچانے کیلئے نوازشریف مستعفی ہوجائیں‘تسنیم قریشی

سرگودھا(نامہ نگار) ڈویژنل صدر پاکستان پیپلزپارٹی تسنیم احمدقریشی نے ملک حامدنوازاعوا ن ، ملک صداقت علی اعوا ن اورمہرامان اللہ گگھ سے ٹیلی فو نک گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نوازشر یف بیڈگورننس ، کرپشن واقربا پرور ی کی بنا پربند گلی میں پھنس چکے ہیں ۔پاکستا ن پیپلزپارٹی ا ب انہیں کسی صو رت بھی بھاگنے نہیں دے گی۔ ن لیگ کی حکو مت بندگلی سے نکلنے کیلئے قبل ازوقت انتخابا ت کر انے کا بھی سوچ ر ہی ہے۔ نوازشر یف فی الفور مستعفی ہو کر سسٹم بچا نے کیلئے نیا و ز یر اعظم لا ئیں۔پاکستان پیپلزپارٹی نے جمہوریت بچانے کیلئے اپنا تاریخی کر دار ادا کیا ہے لیکن موجود ہ حکو مت کسی صور ت بھی اپنے رو یے میں تبدیلی نہیں لا سکی۔ لیگی حکو مت نے پاکستا ن کی تاریخ کے کرپشن اور بیڈگورننس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ۔پیپلزپارٹی کی جمہور یت کیلئے کوششوں کے با و جو د لیگی حکومت کا اپنے پاؤں پرکلہاڑی مارنے کا تسلسل افسوسنا ک ہے ۔آئندہ انتخا با ت میں پاکستا ن پیپلزپارٹی ملک گیر کامیابی حاصل کر ے گی ۔
تازہ ترین