• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری کے نتائج عوام کے سامنے لائے جائیں‘حسن دستگیر

سرگودھا(نامہ نگار) ضلعی جنرل سیکرٹر ی پی ٹی آئی بیرسٹرحسن دستگیر کچھیلااور ضلعی جوائنٹ سیکرٹر ی مہرمحمداسلم نےضلعی سیکرٹریٹ پی ٹی آئی میں پارٹی کارکنوں سے گفتگوکرتے ہو ئےکہا کہ ملک بھرمیں ہو نے وا لی مردم شماری کے اعدادوشمار عوا م کے سامنے رکھے جا ئیں اور نئے اعدادو شمار کے مطا بق حلقہ بندیا ں اور ممبرا ن اسمبلی کا تعین ہو نا چاہیے۔حکمرا ن ٹولہ اپنے ذاتی مقا صد اور آئند ہ انتخابات میں دھاند لی کر نے کیلئے اس مردم شمار ی کے نتائج عوام کے سامنے نہیں لا رہا جس سے عوا م اور محب وطن جمہور ی قوتوں میں تشویش کی لہر دوڑنا فطری سی بات ہے۔
تازہ ترین