• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت مسلط ہے‘شہزادافضل

سرگودھا(نامہ نگار)صوبائی جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی نارتھ پنجاب چوہدری شہزادافضل نے کہاہے کہ ملک میں اسوقت جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت مسلط ہے۔ صوبہ پنجاب میں ون مین شوچل رہاہے تخت لاہورکے وارث عوام کوصحت، تعلیم ودیگربنیادی سہولیات کی فراہمی کی بجائے اپنی تجوریاں بھرنے پرتوانائیاں صرف کررہے ہیں۔ سرکاری ہسپتال اورسکول تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ وفاقی حکومت کی طرح پنجاب حکومت بھی صحت ،تعلیم اورزراعت کیلئے نمائشی اقدامات کرتے ہو ئے منظورنظرلوگوں کونوازرہے ہیں۔
تازہ ترین