• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی طاقتور کا احتساب ہو رہا ہے‘عنصر مجید

سرگودھا(نامہ نگار) پی ٹی آئی کے سٹی صدرعنصر مجید خان نے مختلف تحصیلوں سے آنے والے پارٹی وفود کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قطری شہزادے کے جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے میاں برادران کی گیم ختم ہوگئی ہے کیوں کہ وہ ہی ان کی واحد دفاعی لائن تھی۔ میاں برادران کو جے آئی ٹی کومتنازع بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی طاقتور کا احتساب ہو رہا ہے۔ جے آئی ٹی کو متنازع بنایا گیا تو عید کے بعد تحریک چلائیں گے اور کرپٹ و مفاد پرست حکمرانوں کو فراہ کی راہ تک نہیں ملے گی۔ملکی حالات انتہائی ابتر ہوچکے ہیں اور صوبہ پنجاب میں ون مین شوچل رہاہے ۔ تحریک انصاف اقتدارمیں آکر عام آدمی کی بڑھتی ہوئی مایوسیوں اورپریشانیوں کا حل کرے گی ۔
تازہ ترین