• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکو مت ٹیکس سسٹم پر تا جر برا د ر ی کے تحفظات دور کر ے‘چوہدری سعید ‘جوادوڑائچ

سرگودھا(نامہ نگار) چیئرمین انجمن تاجران یونیورسٹی روڈ چو ہد ر ی محمد سعیداور صدر انجمن تاجرا ن جو ادخر م وڑائچ نے کہا ہے کہ حکو مت پیچید ہ ٹیکس سسٹم پر تا جر برا د ر ی کے تحفظات کو دور کر ے کیونکہ ٹیکس سسٹم کو آسا ن بنا نے سے جہاں ریونیو میں اضافہ ہو گا و ہا ں تا جر بر ادر ی کے تحفظات بھی دور ہو ں گے ۔پیچید ہ ٹیکس سسٹم تا جر بر ا در ی اور حکو مت کے در میا ن غلط فہمی کا باعث ہے حا لا نکہ تا جر بر ادر ی نے ہمیشہ ہی مسلم لیگ (ن) کی حکو مت کو سپورٹ کیا ہے ۔تاجر بر ا در ی ٹیکسوں کی ادائیگی کے اپنے قومی فریضہ کو ہر صور ت پو را کر تی ہے لیکن پیچیدہ ٹیکس سسٹم پر تا جر بر ا در ی کے تحفظات اصولی ہیں ا س لیے متعلقہ حکا م تا جر بر ا در ی کے تحفظات کو دورکر ے اورتاجرتنظیموں کی مشاورت سے ٹیکس سسٹم کو آسان بنا ئے ۔
تازہ ترین