• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ فیشن الیون نے جیت لیا

سرگودھا(نامہ نگار) بارہویں آل پاکستان عامرحنیف فلڈلائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کافائنل سرگودہاسپورٹس سٹیڈیم میں کھیلاگیا۔فائنل میچ فیشن الیون اورراشدالیون کے درمیان کھیلا گیا جو فیشن الیون نے جیت لیا ۔ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو50ہزاراوررنراپ کو25ہزار نقد اورٹرافی سے نوازاگیا۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرلیاقت چٹھہ اور ایم پی اے عامر چیمہ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے اور نوجوان نسل کوگمراہی سے بچاکرتعمیر سوچ کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے ۔ایم پی اے عامرسلطان چیمہ نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کے لئے ایک لاکھ روپے کااعلان کیا۔
تازہ ترین