• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید سکیورٹی پلان جاری ‘1338 پولیس افسر‘اہلکار تعینات

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا پولیس نے عیدالالفطر کے موقع پر سکیورٹی پلان جاری کردیا ۔سکیورٹی پلان کے مطابق 1338سے زائد پولیس افسراور اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گےاورتمام سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ایس پی انویسٹی گیشن بلال افتخارکریں گے۔ضلع بھر میں مساجد وامام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر 1208سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے اس کے علاوہ ایلیٹ فورس کی خصوصی ٹیمیں اور محافظ اسکواڈ گشت کریں گے ۔ ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ شہرکے مختلف مقامات پر ناکہ بندی پوائنٹس بنائے گئے ہیں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے کیو آرایف کی ٹیمیں ہروقت تیار رہیں گی۔
تازہ ترین