• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل مقدمات پر آنیوالے اخراجات تفتیشی افسران میں تقسیم

سرگودھا(نامہ نگار) ڈی پی او محمد سہیل چوہدری نے قتل کے مقدمات کو فوری اور حقائق پر یکسو کرنے کے لیے فنڈز جاری کر دیئے ۔اس سلسلہ میں ڈی پی او آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی اونے ضلع بھر میں درج ہونے والے قتل کے مقدمات پر آنے والے اخراجات تفتیشی افسران کوتقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سہیل چوہدری نے کہاکہ قتل کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کے لیےتفتیشی افسران کوفنڈز جاری کردیے گئے ہیں ۔اس کا مقصد قتل کے تمام مقدمات کو فوری اور حقائق پر یکسو کرنا ہے تاکہ تفتیشی آفیسر بغیر کسی رکاوٹ مقدمہ کی تفتیش پایہ تکمیل پہنچاسکیں اور سائل کی دادرسی ممکن ہو سکے۔انہوں ے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر بروقت یکسو کریں۔
تازہ ترین